• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 34903

    عنوان: میرانام رشید ہے اور میں حافظ قرآن ہوں ، الحمد للہ۔ میں حیدر آبا ڈکن کا رہنے والاہوں اور کالی کٹ این آئی ٹی میں بی ٹیک کررہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں مخصوص نماز کی امامت کرسکتاہوں جب ان کے (شافعی ) مطابق عشاء کا وقت ہوجب کہ حنفی کے مطابق عشاء کا وقت نہ ہوا ہو؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میرانام رشید ہے اور میں حافظ قرآن ہوں ، الحمد للہ۔ میں حیدر آبا ڈکن کا رہنے والاہوں اور کالی کٹ این آئی ٹی میں بی ٹیک کررہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں مخصوص نماز کی امامت کرسکتاہوں جب ان کے (شافعی ) مطابق عشاء کا وقت ہوجب کہ حنفی کے مطابق عشاء کا وقت نہ ہوا ہو؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 34903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2151=1246-11/1432 عشا کی نماز میں شوافع کی امامت صورت مسئولہ میں آپ کو کرنا درست نہیں حسن انداز سے معذرت کردیا کریں اور حنفی وقت کے مطابق عشاء اداء کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند