عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 34864
جواب نمبر: 34864
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1630=1630-11/1432
اسلام کی تعلیم وہدایت تو یہ ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی برائی کرے تو آپ اس کے ساتھ نیکی سے پیش آئیں، کوئی ظلم کرے تو اس کو معاف کردیں، واعْفُ عَمَّن ظَلَمَک وَاَحْسِنْ اِلٰی من أساء إلَیْکَ (الحدیث) گالی دینا بلاشبہ فسق و گناہ ہے، امام صاحب کو چاہیے کہ وہ اس سے توبہ استغفار کریں اور آپ سے معافی تلافی کرلیں، آپ کو چاہیے کہ دل میں کینہ نہ رکھیں معاف کردیں اور ان کے پیچھے نماز ادا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند