• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33495

    عنوان: اگر کسی شخص کی فجر اور عشاء کی نماز قضا ہوجائے تو اس کو کیاکیا پڑھنا ہے جیسے فجر کی نماز کی ادائیگی کے وقت وہ صرف فرض پڑھے گایا سنت کی بھی قضاادا کرے گا؟اسی طرح عشاء کی نماز کی ادائیگی کے وقت وہ صرف فرض پڑھے گایا وتر بھی قضا اداکرے گا؟

    سوال: اگر کسی شخص کی فجر اور عشاء کی نماز قضا ہوجائے تو اس کو کیاکیا پڑھنا ہے جیسے فجر کی نماز کی ادائیگی کے وقت وہ صرف فرض پڑھے گایا سنت کی بھی قضاادا کرے گا؟اسی طرح عشاء کی نماز کی ادائیگی کے وقت وہ صرف فرض پڑھے گایا وتر بھی قضا اداکرے گا؟

    جواب نمبر: 33495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1206=771-8/1432 اگر فجر کی نماز قضا ہوجائے اور زوال سے پہلے اس کو ادا کیا جائے تو فرض کے تابع ہوکر سنت کی بھی قضا کی جائے گی۔ بعد زوال سنت کی قضا کا حکم نہیں ہے، عشاء کی نماز قضا ہونے کی صورت میں عشاء اور وتر دونوں کو پڑھنا ہوگا، البتہ سنتوں کی قضا کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند