• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33472

    عنوان: میں سوئیہ میں امامت کرتاہوں اور میں نے پاکستان میں ایک دیوبند کے مدرسے میں تجوید بھی پڑھی ہے، میں حرف” ض“ کو اپنے مخارج سے’ ض‘ کی ہی آواز میں نکالتاہوں۔ میرے کچھ مقتدی اعتراض کرتے ہیں کہ ” تم دالین“پڑھو۔ میں کیا پڑھوں؟وہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم ” دالین“ نہ پڑھوگے تو تمہاری نماز نہیں ہوگی۔

    سوال: میں سوئیہ میں امامت کرتاہوں اور میں نے پاکستان میں ایک دیوبند کے مدرسے میں تجوید بھی پڑھی ہے، میں حرف” ض“ کو اپنے مخارج سے’ ض‘ کی ہی آواز میں نکالتاہوں۔ میرے کچھ مقتدی اعتراض کرتے ہیں کہ ” تم دالین“پڑھو۔ میں کیا پڑھوں؟وہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم ” دالین“ نہ پڑھوگے تو تمہاری نماز نہیں ہوگی۔

    جواب نمبر: 33472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1243=1243-8/1432 مقتدیوں کا اعتراض غلط ہے، ”ضالین“ کو بالقصد ”دالین“ نہ پڑھیں بلکہ ”ض“ کو اس کے مخرج سے ہی ادا کریں، آپ کا عمل صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند