عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 33320
جواب نمبر: 33320
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1157=968-8/1432 فرض: وہ عمل کہلاتا ہے جس کا کرنا انتہائی ضروری ہو اس کا ثبوت قرآن پاک سے ہو۔ اس کا انکار کرنے والا کافر ہوجاتا ہے۔ سنت: وہ عمل ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو۔ اور حدیث سے اس کا ثبوت ہو۔ اس کا انکار کرنے والا فاسق ہوتا ہے۔ مستحب: وہ عمل ہے جس کا کرنا بہتر ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کیا ہو یا کبھی حکم اختیاری دیا ہو۔ اس کے کرنے پر ثواب ملے گا، اور نہ کرنے پر کوئی پکڑ اللہ کے یہاں نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند