• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33265

    عنوان: ایک عالم دین داڑھی کاٹتے ہیں اور ننگے سر ہورہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: ایک عالم دین داڑھی کاٹتے ہیں اور ننگے سر ہورہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 33265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1173=1173-8/1432 داڑھی کاٹنا یعنی ایک مشت سے کم کرنا موجب فسق ہے اور باہر ننگے سر پھر نا صلحاء کا طریقہ نہیں ہے، ایسے شخص کی امامت مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند