• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32915

    عنوان: جناب میری دو مہینے کی نماز قضا ہوگئی ہے ، اسے کیسے پورا کروں؟

    سوال: جناب میری دو مہینے کی نماز قضا ہوگئی ہے ، اسے کیسے پورا کروں؟

    جواب نمبر: 32915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1092=918-8/1432 آپ ایک کاپی لے کر اس میں دو مہینے کا نقشہ تاریخ وار بنائیں اور ہردن میں چھ نماز کا کالم بنائیں اور ہرروز ہرفرض نماز کے بعد ایک قضا فرض نماز تاریخ کے ساتھ نیت کرکے پڑھتے رہیں اور اس کاپی میں سے ایک ایک نماز جو پڑھتے رہیں اسے کاٹتے رہیں۔ ان شاء اللہ آپ کی قضا نمازیں پوری ہوجائیں گی، واضح رہے کہ کالم میں پانچ فرض نماز اور وتر لکھنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند