• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32705

    عنوان: کیا دیوبندیوں کی نماز بریلویوں کے پیچھے ہوتی ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا دیوبندیوں کی نماز بریلویوں کے پیچھے ہوتی ہے یا نہیں؟اور یہ تبلیغ والے ایک شہر میں15/ دن سے زائد وقت گذارتے ہیں تو کیا ان کو اقامت کی نیت کرنی چاہئے یا نہیں؟ اور اگر یہ امامت کرنا چاہے تو سفر کی یا حضر کی کرے؟

    جواب نمبر: 32705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 998=598-7/1432 بریلوی امام کے عقائد اگر شرکیہ نہیں ہیں تو اس کی اقتدا میں نماز کراہت کے ساتھا دا ہوجاتی ہے۔ (۲) اگر تبلیغ والے ایک شہر میں پندرہ دن یا اس سے زائد رہنے کی نیت کرلیں تو وہ مقیم ہوجائیں گے، اگر اس حالت میں امامت کریں گے تو نماز پوری پڑھائیں گے اور اگر ایک شہر میں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں کرتے یا ان کا ایک جگہ رہنا متردد رہتا ہے تو ایسی صورت میں وہ مسافر رہیں گے اور نماز قصر پڑھیں گے امامت کرنے کی صورت میں بھی قصر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند