• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32483

    عنوان: فقہ حنفی کے مطابق عشاء نماز کے وقت کے بارے

    سوال: ہم پاکستان کی یک اچھی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور بیلجیم میں رہتے ہیں۔ ہمارا سوال فقہ حنفی کے مطابق عشاء نماز کے وقت کے بارے میں ہے۔ ہم برسوں سے گرمی میں دیررات میں عشاء کی نماز پڑھتیا آرہے ہیں۔ اچانک مقامی علماء نے وقت بدل دیا اور اور مغر ب کی نماز کے 90/ منٹ بعد عشاء کا وقت مقرر کیا۔ جب ہم نے مقامی علماء اور مفتیان کرام سے معلوم کیا تو انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی اور نہ وہ اس نئے مقررہ وقت پر معترض ہوئے۔ جب ہم نے گھر فون کیا تو معلوم ہوا کہ ہمارا وقت لگ بھگ 8/ ڈگری کے حساب سے ہونا چاہئے، یہ طے شدہ وقت اس کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ یہ 15/ ڈگری سے کم ذہن میں نہیں ہے، کوئی نہیں جانتاہے کہ یہ کیا ہے؟مشورہ دیں کہ ایسے حالات میں ہم کیا کریں؟ ہم اب بھی پرانے وقت کے حساب سے نماز پڑھ رہے ہیں اور اس سے ہر ایک کو ہمارے ساتھ مسئلہ درپیش ہے۔ اس ملک میں مراقشی مسلمان مغر ب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھتے ہیں، رات مختصر ہونے کی وجہ سے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1046=1046-7/1432 بیلجیم کے احوال سے ہم واقف نہیں، ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مقامی علماء اور اصحابِ فتویٰ حضرات پر اعتماد کریں، ان کو وہاں کے حالات سے زیادہ واقفیت ہے، مقامی مفتیانِ کرام نے عشاء کا جو وقت مقرر کیا ہے، اس کے مطابق نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند