• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32475

    عنوان: التحیات کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: التحیات کا کیا مطلب ہے؟ اور نیٹ میں کسی جگہ بھی نہیں ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 885=731-6/1432 ”التحیات“ یہ تحیة کی جمع ہے جس کے معنی ”سلام“ کے ہیں اور ”التحیات“ سے وہ دعا مراد لیتے ہیں جسے تشہد کے نام سے جانتے ہیں جو نماز کے اندر قعدہٴ اولیٰ اور قعدہٴ اخیرہ میں پڑھی جاتی ہے، وہ دعا یہ ہے: ”التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ، وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ، السَّلامُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ․ أَشْہَدُ أَنْ لا إلَہَ إلاَّ اللَّہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند