عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 31981
جواب نمبر: 31981
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 814=293-6/1432 (۱) فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا ”وفي أظہر الروا یات لا یجب لأن القراء ة فیہما مشروعة من غیر تقدیر والاقتصار علی الفاتحة مسنون لا واجب (شامي: ۲/۱۵۰) (۲) سجدہ سہو کا وقت آخری رکعت میں تشہد کے بعد ہے؛ اس لیے اگر کسی سے سہو تیسری رکعت میں ہوجائے تب بھی وہ سجدہٴ سہو چوتھی رکعت میں تشہد کے بعد کرے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند