• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3179

    عنوان:

    میں اپنی فیملی کے ساتھ ۴۵/ سال سے برطانیہ میں رہ رہاہوں۔ اب میں اپنے ہندوستان جارہاہوں، میں قصر ادا کروں یا پوری نماز ادا کروں؟ کیا میں پوری نماز ادا کرنے کے لیے ۱۵/ دن تک انتظار کروں؟

     

     

    سوال:

    میں اپنی فیملی کے ساتھ ۴۵/ سال سے برطانیہ میں رہ رہاہوں۔ اب میں اپنے ہندوستان جارہاہوں، میں قصر ادا کروں یا پوری نماز ادا کروں؟ کیا میں پوری نماز ادا کرنے کے لیے ۱۵/ دن تک انتظار کروں؟

    جواب نمبر: 3179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 164/ ج= 159/ ج

     

    ہندوستان میں اگر آپ کی زمین و جائداد موجود ہے۔ اور اب تک آپ نے بالکلیہ اسے چھوڑا نہیں ہے تو پھر ہندوستان اپنی بستی میں پہنچ کر آپ مقیم ہوجائیں گے اور آپ پر اتمام کرنا ضروری ہوگا، اوراگر ہندوستان میں آپ کے زیر ملک زمین و جائداد نہیں ہے تو پھر ہندوستان آکر آپ مسافر رہیں گے اور آپ پر قصر رکنا واجب ہوگا الا یہ کہ آپ اپنی بستی یا کسی اور جگہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ مدت تک اقامت کی نیت کرلیں تو اس صورت میں آپ پر اقامت کے احکام جاری ہوں گے اور جائے اقامت کے وقت سے ہی آپ پر اتمام کرنا واجب ہوگا: ولو انتقل بأھلہ ومتاعہ إلی بلد وبقي لہ دور وعقار في الأول قیل بقي الأول وطنًا لہ وإلیہ أشار محمد في الکتاب کذا في الزاہدي (الہندیة، ج۱ ص۱۴۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند