عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 31693
جواب نمبر: 31693
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 801=801-5/1432 عورتوں کے ساتھ ایک فطری مجبوری ہے، ہرماہ ان کو حیض کے خون آتے ہیں، ان ایام میں وہ غیراختیاری طور پر ناپاک ہوتی ہیں، اس لیے شریعت نے ان ایام کی نمازوں کو معاف کردیا ہے، ان کی قضا بھی نہیں ہے، البتہ ان ایام کے روزوں کی قضا لازم ہے، اور یہ فرق حدیث سے ثابت ہے: أن امرأة سألتْ عائشة فقالت أتقضي إحدانا الصلاة أیّامَ محیضہا فقالتْ عائشة أحروریة أنتِ قد کانت إحدانا تَحیضُ علی عہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثم لا تُوٴمر بقضاء․ (مسلم شریف) مردوں کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند