• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31588

    عنوان: میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ ممبئی میں رہتاہوں، ہمارا آبائی وطن گونڈا (یوپی ) میں ہے، وطن میں ہماری کوئی پروپرٹی بھی نہیں ہے۔ ہمارے بڑے ابا / چچا کی فیملی وطن میں رہتی ہے، ہم جب وہاں جاتے ہیں تو ان کے گھر پر قیام کرتے ہیں، تو کیا ہمیں اس حالت میں قصر نماز پڑھنی ہوگی؟

    سوال: میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ ممبئی میں رہتاہوں، ہمارا آبائی وطن گونڈا (یوپی ) میں ہے، وطن میں ہماری کوئی پروپرٹی بھی نہیں ہے۔ ہمارے بڑے ابا / چچا کی فیملی وطن میں رہتی ہے، ہم جب وہاں جاتے ہیں تو ان کے گھر پر قیام کرتے ہیں، تو کیا ہمیں اس حالت میں قصر نماز پڑھنی ہوگی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 800=522-5/1432 اگر آپ نے گونڈا کی وطنیت کو ختم کردیا ہے اور ممبئی کو ہی وطن اصلی بنالیا ہے تو ایسی صورت میں گونڈا پندرہ سے کم قیام کی نیت کریں گے تو قصر کا حکم آپ پر لاگو ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند