• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31360

    عنوان: اگر ہم تنہا نماز پڑھیں اور ہم جانتے ہیں کسی قریبی جگہ میں فجر کی اذان دی جائے گی، لیکن ہمیں اس کی آواز سنائی نہ دے تو کیا ہمیں نماز اداکرنے سے پہلے اذان دینی ہوگی

    سوال: اگر ہم تنہا نماز پڑھیں اور ہم جانتے ہیں کسی قریبی جگہ میں فجر کی اذان دی جائے گی، لیکن ہمیں اس کی آواز سنائی نہ دے تو کیا ہمیں نماز اداکرنے سے پہلے اذان دینی ہوگی؟(۲) ہم جانتے ہیں کہ شہر میں کسی جگہ فجر کی اذان دی جاتی ہے توکیا اگر ہم تنہا نماز پڑھیں تو اذا ن دینی ہوگی؟براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 619=619-4/1432 محلہ یا قریبی جگہ کی اذان کافی ہے، تنہا نماز پڑھنے کے لیے الگ سے اذان دینے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند