• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31258

    عنوان: میں کام کی وجہ سے دن کے وقت نماز نہیں پڑھ پاتاہوں، اس لیے عشاء کی نماز کے بعد ظہر ، عصر اور مغرب کی نماز قضاء پڑھتاہوں۔

    سوال: میں کام کی وجہ سے دن کے وقت نماز نہیں پڑھ پاتاہوں، اس لیے عشاء کی نماز کے بعد ظہر ، عصر اور مغرب کی نماز قضاء پڑھتاہوں۔ براہ کرم،بتائیں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط؟اگر غلط ہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 31258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 565=565-4/1432 نماز قضا کردینا سخت گناہ ہے، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر وقت وقت کے ساتھ نماز فرض کی ہے ﴿اِنَّ الصَّلَاةَ کَانَتْ عَلٰی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتَابًا مَوْقُوْتًا﴾ (القرآن) تین چار نمازوں کو جمع کرکے ایک ساتھ پڑھنا غلط ہے، ہرنماز وقت پر ادا کرلینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند