عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 31255
جواب نمبر: 31255
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 599=599-4/1432 اذان کی طرح اقامت کا جواب دینا مستحب ہے، ویُجیب الإقامة ندبًا إجماعًا کالأذان (درمختار) اس وقت بلاضرورت کلام کرنا خلافِ اولیٰ ہے، دوران اقامت خاموش رہے، صف کو درست کرنے کی تاکید ضروری ہو تو اقامت کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کردے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند