• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31213

    عنوان: کبھی کبھی فجر کی فرض نماز چھوٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے سنت پڑھ نہیں پاتے ہیں، کیا فرض نماز سے فارغ ہو کر ہم سنت پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کبھی کبھی فجر کی فرض نماز چھوٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے سنت پڑھ نہیں پاتے ہیں، کیا فرض نماز سے فارغ ہو کر ہم سنت پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 31213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 573=573-4/1432 فجر میں کچھ پہلے سوکر اٹھنے کی کوشش کریں تاکہ فرض سے پہلے سنت کی ادائیگی سے فارغ ہوسکیں، اگر کبھی اتفاق سے سنت رہ جائے اور فرض کی جماعت میں شامل ہوجائیں تو فرض کے معاً بعد سنت نہ پڑھیں بلکہ طلوعِ آفتاب کے بعد جب مکروہ وقت نکل جائے تب پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند