• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31187

    عنوان: جب ہم جماعت سے نماز پڑھیں اور ہماری ایک رکعت یا تین رکعات نکل جائے تو جب امام قعدہ آخیرہ میں بیٹھیں تو ہم کیا کریں؟

    سوال: جب ہم جماعت سے نماز پڑھیں اور ہماری ایک رکعت یا تین رکعات نکل جائے تو جب امام قعدہ آخیرہ میں بیٹھیں تو ہم کیا کریں؟(جس کی رکعت نکل گئی ہو)کیا ہم تشہد ، درود شریف اور دعائے ماثورہ پڑھیں یا صرف تشہد پڑھیں (اور خاموش رہیں)یا کچھ نہ پڑھیں یا کریں؟نیز امام کے پہلے سلام پر کھڑے ہوں یا دوسرے سلام بولنے کے بعد یا کب ؟براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 626=389-4/1432 (۱) صرف تشہد پڑھ کر خاموش رہیں۔ یا تشہد اتنے اطمینان سے پڑھیں کہ اخیر تک پورا ہو۔ (۲) دونوں سلام ہوجانے کے بعد کھڑے ہوں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ امام پر سجدہ سہو نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند