• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30980

    عنوان: نماز میں اگر میں تکبیر تحریمہ کے بعد شامل ہوتاہوں حالاں کہ میری رکعت نہیں چھوٹی ہے بلکہ اس وقت امام قرأ ت کرچکے ہیں تو میں ثناء پڑھوں یا نہیں؟

    سوال: نماز میں اگر میں تکبیر تحریمہ کے بعد شامل ہوتاہوں حالاں کہ میری رکعت نہیں چھوٹی ہے بلکہ اس وقت امام قرأ ت کرچکے ہیں تو میں ثناء پڑھوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 474=363-4/1432 جہری نماز میں اگر امام قراء ت شروع کردے تو اس وقت شامل ہونے والے مقتدی کو تنہا نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ امام کی قراء ت سننی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند