• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30916

    عنوان: میرا سوال قضا نمازوں کے بارے میں ہے کہ اگر کسی بندے کے ذمہ 1 سال کے قضا نمازیں ہوں تو کیا وہ ایسا کر سکتا ہے کہ سب سے پہلے سارے کے سارے فجر کے نمازوں کو لوٹائے پھر ظھر کے اور اس طرح سارے نماز یکےبعد دیگرے لوٹاتا جائے ؟

    سوال: اسلام علیکم ورحمتہ اللہ میرا سوال قضا نمازوں کے بارے میں ہے کہ اگر کسی بندے کے ذمہ 1 سال کے قضا نمازیں ہوں تو کیا وہ ایسا کر سکتا ہے کہ سب سے پہلے سارے کے سارے فجر کے نمازوں کو لوٹائے پھر ظھر کے اور اس طرح سارے نماز یکےبعد دیگرے لوٹاتا جائے ؟

    جواب نمبر: 30916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):422=314-3/1432

    مذکورہ بالا طریقہ پر قضا نمازوں کا لوٹانا بھی درست ہے، لسقوط الترتیب بکثرت الفوائت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند