• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30478

    عنوان: لکھنوٴ میں ایک مارکیٹ ہے ،جس کے قریب کوئی مسجد نہیں ہے تو کیا مارکیٹ کے اوپر مسجد بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا اوپر مسجد بنانا درست ہے ؟ نماز پڑھنے کے لئے مسجد والے کیا کریں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    سوال: لکھنوٴ میں ایک مارکیٹ ہے ،جس کے قریب کوئی مسجد نہیں ہے تو کیا مارکیٹ کے اوپر مسجد بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ کیا اوپر مسجد بنانا درست ہے ؟ نماز پڑھنے کے لئے مسجد والے کیا کریں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 30478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):338=254-3/1432

    اگر اس مارکیٹ کے قریب کوئی مسجد نہیں ہے تو مارکیٹ کے اوپر کوئی جگہ متعین کرکے اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں گو اس جگہ کی حیثیت مسجد شرعی کی حیثیت نہیں ہوگی، البتہ مسجد قریب نہ ہونے کی وجہ سے اس میں جماعت کرلینے سے جماعت کا ثواب مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند