• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3018

    عنوان:

    کیا ایک مشت سے بھی کم داڑھی کو ترشوانے والے کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ اگر ہوجاتی ہے تو کیا واجب الاعادہ ہوتی ہے؟

    سوال:

    کیا ایک مشت سے بھی کم داڑھی کو ترشوانے والے کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ اگر ہوجاتی ہے تو کیا واجب الاعادہ ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 3018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 715/ م= 708/ م

     

    داڑھی ایک مشت سے کم کرانے والے کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے لیکن وہ نماز واجب الاعادہ نہیں، اس لیے کہ کراہت خارجی امر کی وجہ سے ہے، نماز کی ماہیت اور اس کے اجزا میں داخل نہیں، جیسا کہ شامی میں ہے: مرادھم بالواجب والسنة التي تعاد بترکہ ما کان من ماھیة الصلاة وأجزائھا فلا یشمل الجماعة لأنھا وصف لھا خارج عن ماھیتھا (شامي: زکریا: ج۲ ص۱۴۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند