• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30096

    عنوان: میں نے سنا ہے کہ التحیات پڑھتے ہوئے ہاتھ کی انگلیوں کا گھٹنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہئے؟سخت گناہ ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ التحیات پڑھتے ہوئے ہاتھ کی انگلیوں کا گھٹنوں سے نیچے نہیں ہونا چاہئے؟سخت گناہ ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 30096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):339=339-3/1432

    سخت گناہ والی بات تو ہماری نظر سے نہیں گذری البتہ فقہ وفتاویٰ کی کتابوں میں یوں لکھا ہے کہ تشہد میں اپنی انگلیوں کو بچھاکر گھٹنوں پر اس طرح رکھے کہ انگلیوں کی نوک قبلے کی طرف ہوں، اور گھٹنوں کو اس طرح نہ پکڑے جس طرح رکوع میں پکڑتے ہیں، وبیسط أصابعہ مفرجة قلیلاً جاعلاً أطرافہا عند رکبتیہ ولا یأخذ الرکبة ھو الأصح لتتوجہ للقبلة (درمختار) تشہد میں انگلیوں کو گھٹنے سے نیچے رکھنا خلاف اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند