• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29820

    عنوان: ہم دو دوست نماز کے لیے مسجد گئے ، مسجد میں جانے کے بعد پتا چلا کہ جماعت ہو چکی ہے۔ اب کیا ہم اپنی جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور ہم دونوں کس طرح کھڑ ے ہوں؟ آگے یا پیچھے یا برابر؟

    سوال: ہم دو دوست نماز کے لیے مسجد گئے ، مسجد میں جانے کے بعد پتا چلا کہ جماعت ہو چکی ہے۔ اب کیا ہم اپنی جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور ہم دونوں کس طرح کھڑ ے ہوں؟ آگے یا پیچھے یا برابر؟

    جواب نمبر: 29820

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 374=267-2/1432

    داخل مسجد حصہ میں نہ کریں، بلکہ خارج مسجد حصہ یا مکان میں جماعت کرلیں تو درست ہے، امام ذرا آگے کھڑا ہو اور تقریباً ایک قدم فاصلہ سے امام کی داہنی جانب مقتدی کھڑا ہو، اس طرح جماعت سے پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند