• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29337

    عنوان: جلتے ہوئے ہیٹر یا چراغ کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: جلتے ہوئے ہیٹر یا چراغ کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 29337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 239=135-2/1432

    جلتے ہوئے ہیٹر یا چراغ کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھنا بلاکراہت درست ہے کوئی کراہت نہیں: ولا إلی مصحف أو سیف مطلقا أو شمع أو سراج أو نار توقد لأن المجوس إنما تعبد الجمر لا النار الموقدة․(الدر المختار: ۱/۴۳۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند