• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29274

    عنوان: کیا سلام پھیر نے کے بعد سرپر ہاتھ رکھنا سنت ہے؟

    سوال: کیا سلام پھیر نے کے بعد سرپر ہاتھ رکھنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 29274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 192=192-2/1432

    حدیث کی کتاب حصن حصین ص:۸۲ میں ہے کہ آنحضرت علیہ السلام جب نماز سے فارغ ہوتے تو دائیں ہاتھ کو سر پر پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے: بسم اللہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم اللّٰہم أَذْہِب عنی الہمَّ والحزنَ (خیر الفتاویٰ جلد اول)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند