• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29226

    عنوان: (۱) لون لینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کسی سے انتظام نہ ہو سکے تو بھی نہیں لے سکتا ہے؟(۲) چار فرض رکعات میں تیسری چھوٹی رکعت میں الحمد کے بعد غلطی سے کوئی سورة ملا دی تو کیا حکم ہے؟کیا سجدہ سہو واجب ہے؟کیا عورت اپنے اندر کے لباس (انڈروئیر)کے بغیر نماز اداکرسکتی ہے؟(۴) کیامچھلی اکوائرم( گھر ) گھر میں رکھ سکتے ہیں؟(۵) کان میں اگرجھمکے پہنے ہوں تو وہاں پر وضو کا پانی پہنچا نا ضروری ہے؟

    سوال: (۱) لون لینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کسی سے انتظام نہ ہو سکے تو بھی نہیں لے سکتا ہے؟(۲) چار فرض رکعات میں تیسری چھوٹی رکعت میں الحمد کے بعد غلطی سے کوئی سورة ملا دی تو کیا حکم ہے؟کیا سجدہ سہو واجب ہے؟کیا عورت اپنے اندر کے لباس (انڈروئیر)کے بغیر نماز اداکرسکتی ہے؟(۴) کیامچھلی اکوائرم( گھر ) گھر میں رکھ سکتے ہیں؟(۵) کان میں اگرجھمکے پہنے ہوں تو وہاں پر وضو کا پانی پہنچا نا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 29226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 189=189-2/1432

    (۱) لون لینے میں سود دینا پڑتا ہے اور جس طرح سود لینا حرام ہے اسی طرح شدید ضرورت ومحتاجگی کے بغیر سود دینا بھی ناجائز ہے، آپ سودی لون، کس کام کے لیے لینا چاہتے ہیں اور مجبوری کس درجہ کی ہے یہ واضح نہیں۔ 
    (۲) اس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں۔
    (۳) کرسکتی ہے۔
    (۴) گنجائش ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی ممنوعہ تصویر نہ ہو او رمچھلی کی خبرگیری کی جاتی ہو۔
    (۵) نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند