• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28666

    عنوان: (۱) کیا یہ سچ ہے کہ تسبیحات کے بعد فرض نماز کے سجدہ میں ہمیں کوئی دعا نہیں مانگنی چاہئے ؟
    (۲) فرض نماز میں سجدہ میں کیا ہم اپنے من میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا یہ سچ ہے کہ تسبیحات کے بعد فرض نماز کے سجدہ میں ہمیں کوئی دعا نہیں مانگنی چاہئے ؟
    (۲) فرض نماز میں سجدہ میں کیا ہم اپنے من میں دعا مانگ سکتے
    ہیں؟

    جواب نمبر: 28666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 102=84-2/1432

    (۱) (۲) جی ہاں! یہ سچ ہے فرض نماز کے سجدہ میں زبان سے یا دل سے دعاء نہیں مانگنی چاہیے، وکذا لا یأتي في رکوعہ وسجودہ بغیر التسبیح علی المذہب وما ورد محمول علی النفل (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند