عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 28305
جواب نمبر: 28305
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 35=35-1/1432
مولانا رفعت صاحب قاسمی کی مذکورہ کتاب میں تو مسئلہ اس طرح لکھا ہوا ہے: ”عورتوں کی جماعت تنہا مکروہ تحریمی ہے،“ (دیکھئے مکمل ومدلل مسائل نماز صفحہ ۸۱) آپ نے بلاکراہت جواز کا حکم کس صفحہ پر دیکھا ہے، پورا حوالہ نقل کیجیے، مکروہ تحریمی والی بات صحیح ہے، جیسا کہ کتاب میں مذکور ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند