• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28118

    عنوان: زوال کے وقت سورج نکلتاہے، سورج غروب ہونے تک کون کون سی عبادت کرسکتے ہیں؟ میں نے سناہے کہ صرف نفل نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟ باقی سب کرسکتے ہیں؟

    سوال: زوال کے وقت سورج نکلتاہے، سورج غروب ہونے تک کون کون سی عبادت کرسکتے ہیں؟ میں نے سناہے کہ صرف نفل نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟ باقی سب کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 28118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 7=2-1/1432

    استوائے شمس کے وقت، سورج نکلتے وقت اور سورج غروب ہوتے وقت کوئی بھی نماز ادا کرنی جائز نہیں، ہاں غروب کے وقت اسی دن کی عصر کی نماز پڑھ سکتے ہیں: ”ثلاث ساعات لا تجوز فیہا المکتوبة، ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة، إذا طلعت الشمس حتی ترتفع وعند الانتصاف إلی أن تزول، وعند احمرارہا إلی أن تغیب إلا عصر یومہ ذلک فإنہ یجوز أداء ہ عند الغروب (عالمگیري) نماز، صلاة جنازہ سجدہ تلاوت کے علاوہ دیگر عبادات تلاوت قرآن شریف ذکر واذکار دعا وغیرہ مذکورہ بالا اوقات میں بھی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند