• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28070

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عشاء کی نماز کے فوراً بعد تہجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر نہیں تو کتنے وقت کے بعد پڑھیں۔ ب)- عشاء کی نماز میں جو چار نفل وتر سے پہلے اور وتر کے بعد پڑھے جاتے ہیں کیا ان کاتہجد میں شمار ہوتا ہے؟ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا عشاء کی نماز کے فوراً بعد تہجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر نہیں تو کتنے وقت کے بعد پڑھیں۔ ب)- عشاء کی نماز میں جو چار نفل وتر سے پہلے اور وتر کے بعد پڑھے جاتے ہیں کیا ان کاتہجد میں شمار ہوتا ہے؟ 

    جواب نمبر: 28070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 10=10/1/1432

    حدیث شریف میںآ یا ہے کہ جو شخص تہجد کے لیے اخیر رات میں اٹھنے پر بھروسہ نہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ عشاء کی دو سنتوں کے بعد تہجد کی نیت سے نفل (۲/ رکعت/ ۴/ رکعت ۸/ رکعت) پڑھ لے تو اس کو تہجد پڑھنے کا ثواب ملے گا۔ خواہ وتر سے پہلے پڑھے یا وتر کے بعد پڑھے۔ دونوں صورتوں میں اسے ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند