• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2798

    عنوان:

    میر ا سوا ل یہ ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر جو قضاء عمری کے نام سے نفل پڑھی جاتی ہے تو کیا یہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس کا طریقہ بھی بتائیں جس میں لوگ قضا شدہ نمازوں کو ایک دن میں پڑھتے ہیں؟

    سوال:

    میر ا سوا ل یہ ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر جو قضاء عمری کے نام سے نفل پڑھی جاتی ہے تو کیا یہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس کا طریقہ بھی بتائیں جس میں لوگ قضا شدہ نمازوں کو ایک دن میں پڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 74/ ل= 74/ ل

    اس نفل نماز کی کوئی اصل نہیں ہے جب تک آدمی ان تمام نمازوں کی قضا نہ کرلے جتنی نمازیں اس کے ذمہ ہیں، اس وقت تک وہ اس کے ذمہ رہیں گی، قضاء عمری کے نام سے نفل پڑھنے سے وہ بری الذمہ نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند