• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27721

    عنوان: میں جاننا چاہتاہوں کہ فقہ حنفیہ میں عصر کی نماز باجماعت موٴخر کرنے میں مستحب حدکیا ہے؟

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ فقہ حنفیہ میں عصر کی نماز باجماعت موٴخر کرنے میں مستحب حدکیا ہے؟

    جواب نمبر: 27721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1672=1672-12/1431

     

    جب سورج کی روشنی اور شعاع میں تبدیلی آجائے بایں طور کہ روشنی زرد پڑجائے اور نگاہ بآسانی سورج کے ٹکیے پر جم جائے تو عصر کا مستحب وقت ختم ہوجاتا ہے، اس سے پہلے پہلے عصر کا مستحب وقت رہتا ہے: وتأخیر عصر صیفًا وشتاءً توسعة للنوافل مالم یتغیر ذُکاءً بأن لا تحار العین فیہا في الأصح (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند