عنوان: اگر کسی کو شرعی عذرہو (پیر میں درد)اور کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ پاتاہوتو کیا یہ جائز ہے کہ وہ شخص مسجد میں کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھے ؟مسجد میں ایک مولانا صاحب بول رہے ہیں کہ ایسے لوگوں کو گھر میں نماز پڑھ لینی چاہئے؟مسجد میں کرسی میں جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟
سوال: اگر کسی کو شرعی عذرہو (پیر میں درد)اور کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ پاتاہوتو کیا یہ جائز ہے کہ وہ شخص مسجد میں کرسی میں بیٹھ کر نماز پڑھے ؟مسجد میں ایک مولانا صاحب بول رہے ہیں کہ ایسے لوگوں کو گھر میں نماز پڑھ لینی چاہئے؟مسجد میں کرسی میں جماعت کے ساتھ نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟
جواب نمبر: 2736831-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1643=1643-11/1431
وہ شخص مسجد میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے، البتہ اگر فرش پر بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے تو بلاضرورت کرسی کا استعمال نہ کرے۔ مولانا صاحب مذکور ایسا کہاں سے اور کس وجہ سے کہہ رہے تھے؟ ان سے لکھواکر بھیجیں تو کچھ عرض کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند