• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27255

    عنوان: میں جب نماز میں قرأت کرتاہوں تومجھے شک ہوتاہے کہ قرأ ت میں غلطی ہوگئی۔ شک ہوتاہے کہ مخرج اداہوا کہ نہیں؟پھر اس سورة کو دہراتاہوں اور اس طرح سے بہت دیر ہوجاتی ہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں جب نماز میں قرأت کرتاہوں تومجھے شک ہوتاہے کہ قرأ ت میں غلطی ہوگئی۔ شک ہوتاہے کہ مخرج اداہوا کہ نہیں؟پھر اس سورة کو دہراتاہوں اور اس طرح سے بہت دیر ہوجاتی ہے۔ براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 27255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1639=1639-11/1431

    بلاوجہ شک میں نہ پڑیں، اگر غلطی کا یقین ہو تو دہرالیا کریں، اور خارج میں کسی قاری صاحب کو سناکر اپنی قراء ت کی اصلاح کرلیں تاکہ نماز میں بار بار شک نہ ہو اور اطمینان سے نماز پڑھ سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند