• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27246

    عنوان: کیا اہل حدیث کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر ؟میں سنی ہوں، کیا ان کے پاس ملازمت کرنے سے عقائد اور مسلک میں کچھ فرق تو نہیں آئے گا؟جواب کا انتظارہے۔ 

    سوال: کیا اہل حدیث کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟ یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر ؟میں سنی ہوں، کیا ان کے پاس ملازمت کرنے سے عقائد اور مسلک میں کچھ فرق تو نہیں آئے گا؟جواب کا انتظارہے۔ 

    جواب نمبر: 27246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1799=1351-12/1431

    (۱) اگر مذکور فی السوال اہل حدیث ائمہ مجتہدین کو برا بھلا کہتے ہوں، یا تقلید کو شرک کہتے ہوں تو ایسے شخص کے پیچھے نماز درست نہ ہوگی۔ اور اگر اس طرح کی خرابی نہ ہو نیز امامت میں وہ حنفی مقتدین کی رعایت کرتے ہوں، مثلاً باریک موزوں پر مسیح نہ کرتے ہوں، خون کے نکلنے سے وضو کرلیتے ہوں توایسے اہل حدیث امام کی اقتدا میں نماز درست ہے۔
    (۲) ان کے پورے عقائد اور طریقے کی تفصیل لکھئے۔ 
    (۳) اگر آپ کے مسلک ومشرب پر وہ کوئی اعتراض نہیں کرتے اور نہ ہی دینی مباحث کو بے تحقیق موضوع گفتگو بناتے ہوں تو ملازمت کرنے میں حرج نہیں، البتہ عقائد اور مسلک پر اگر اثر پڑنے لگے تو احتیاط کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند