• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26967

    عنوان: اگر کسی کے کپڑے میں تصویر ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟کیا اس صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟تصویر اگر سامنے ہو یا پیچھے ہو کیوں کہ اگر پیچھے ہے تو اس کے پیچھے جو نماز پڑھ رہے ہوں گے ان کے سامنے تصویر ہوجائے گی تو اس کا کیا حکم ہے؟اس طرح اگر تصویر بہت چھوٹی ہوجو صاف طورپرپتا بھی نہ چلے تو اس کا کیاحکم ہے؟اسی طرح بہت سی تصویری تو بڑی ہوتی ہیں ، لیکن وہ صاف نظر نہیں آتیں بلکہ اگر دھیان دیا جائے تب پتا چلتاہے ، ان تمام صورتوں میں کی وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: اگر کسی کے کپڑے میں تصویر ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟کیا اس صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟تصویر اگر سامنے ہو یا پیچھے ہو کیوں کہ اگر پیچھے ہے تو اس کے پیچھے جو نماز پڑھ رہے ہوں گے ان کے سامنے تصویر ہوجائے گی تو اس کا کیا حکم ہے؟اس طرح اگر تصویر بہت چھوٹی ہوجو صاف طورپرپتا بھی نہ چلے تو اس کا کیاحکم ہے؟اسی طرح بہت سی تصویری تو بڑی ہوتی ہیں ، لیکن وہ صاف نظر نہیں آتیں بلکہ اگر دھیان دیا جائے تب پتا چلتاہے ، ان تمام صورتوں میں کی وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 26967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1938=1546-11/1431

    جو تصویر دیکھنے میں تصویر معلوم ہوتی ہے کپڑے پر ہو تو اسے پہن کر نماز مکروہ ہوتی ہے، جس نمازی کے سامنے تصویر ہو اس کی نماز بھی مکروہ ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند