• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26713

    عنوان: سفر میں فرض قصر کرتے ہوئے کیا سنت و نفل اداکرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف فرض کی قصر اداکرنا چاہئے،وہ سنت و نفل نہیں پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، فقہ حنفی کے تحت وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: سفر میں فرض قصر کرتے ہوئے کیا سنت و نفل اداکرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صرف فرض کی قصر اداکرنا چاہئے،وہ سنت و نفل نہیں پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، فقہ حنفی کے تحت وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 26713

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1527=1527-11/1431

    اگر سکون وقرار حاصل ہو، بے اطمینانی اور جلد بازی کا موقع نہ ہو تو فرض قصر کے ساتھ سنت ونفل بھی ادا کرلینا چاہیے اور اگر جلدی ہو تو صرف فرض قصر پڑھنے پر اکتفاء کرلے، ہکذا في کتب الفقہ والفتاوی


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند