عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 2638
نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ پوچھنا چاہتاہوں ۔ ہم اگر اکیلے نماز پڑھیں تو نماز کیسے ادا کی جائے گی اور اگر ہم امام کے پیچھے پڑھ رہے ہیں تو ہمیں کیسے ادا کرنی ہوگی؟
نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ پوچھنا چاہتاہوں ۔ ہم اگر اکیلے نماز پڑھیں تو نماز کیسے ادا کی جائے گی اور اگر ہم امام کے پیچھے پڑھ رہے ہیں تو ہمیں کیسے ادا کرنی ہوگی؟
جواب نمبر: 263801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 755/ ل= 739/ ل
سنت کے مطابق آدمی نماز کیسے ادا کرے اس سلسلے میں مفتی تقی عثمانی مدظلہ العالی کا ایک رسالہ ہے، آپ اس کا مطالعہ کریں اور علمائے کرام کی خدمت میں حاضر ہوکر نماز کی عملی مشق کریں۔ اس مختصر میں اس سوال کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔ رسالہ کا نام ہے: نماز سنت کے مطابق ادا کیجیے یا بہشتی زیور گیارہواں حصہ کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہر فرض کے بعد دعا کی ترغیب دی گئی ہے اور یہ ترغیب امام اورمقتدی سب کے لیے ہے۔ مگر بات التزام کی پوچھتے ہیں کہ ایک چیز اسلام میں واجب اورضروری نہیں ہے تواس کو اگر واجب اور ضروری قرار دیا جائے تو وہ تو بدعت بن جائے گا۔ فرض نماز کے بعد دعا مانگنے کی ترغیب کا مطلب تو یہ ہوا کہ کوئی مانگے یا نہ مانگے،کبھی نہ مانگنا چاہے تو اس کی مرضی ہے۔ مگر ہمارے یہاں فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا اتنا التزام ہوگیا ہے کہ اگر کبھی ایک بار بھی امام دعا منگوانے کے بغیر اٹھ جائے گا تو سارے مقتدی اس امام پر غصہ ہوجاتے ہیں اوراس کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے۔ کیا یہ التزام بدعت نہیں ہے؟
4299 مناظردعا کرتے وقت اگر کوئی آسمان کی طرف دیکھے تو کیا یہ جائز ہے؟
8628 مناظرنماز میں بار بار کھجلانا
4267 مناظرمیرے
ڈیپارٹمنٹ کی طرف ایک چھوٹی سی جگہ ہے جہاں پر ہم لوگ نماز پڑھتے ہیں، وہاں پر
اذان نہیں ہوتی، لیکن زیادہ تر لوگ باجماعت نماز پڑھتے ہی، مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ
کیا وہاں پر باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں، جماعت کے لیے اذان ضروری ہے نا؟ وہاں پر
جمعہ کی نماز نہیں ہوتی، میں جماعت سے وہاں پر نماز نہیں پڑھتا، تو کیا میں صحیح
کررہاہوں؟ دعاؤں کی خاص درخواست ہے۔
میرے
چچا مجھے نماز پڑھنے سے روکتے ہیں اور کہتے ہیں پہلے کام پھر نماز۔ اس بارے میں ان
کے متعلق آپ لوگ کیا فتوی دیتے ہیں؟