• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 26166

    عنوان: زید جو ہے وہ بلیو پرنٹ گندی فلمیں بھی دیکھتا ہے اور نماز بھی پڑھاتا ہے اور جمعہ بھی۔ اور صغیر جو ہے وہ بھی بلیو پرنٹ فلمیں دیکھتا ہے اور زنا بھیکرتا ہے۔ وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے۔ وہ اکثر اوقات زنا کرتا رہتا ہے اور فلمیں بھی دیکھتا ہے اور کبھی کبھار جماعت بھی پڑھتا ہے اور تراویح مستقل پڑھاتا ہے۔ اب بھی وہ ہفتہ دو میں زنا ضرور کرتا ہے۔ تو وہ جناب ان دونوں کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

    سوال: زید جو ہے وہ بلیو پرنٹ گندی فلمیں بھی دیکھتا ہے اور نماز بھی پڑھاتا ہے اور جمعہ بھی۔ اور صغیر جو ہے وہ بھی بلیو پرنٹ فلمیں دیکھتا ہے اور زنا بھیکرتا ہے۔ وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے۔ وہ اکثر اوقات زنا کرتا رہتا ہے اور فلمیں بھی دیکھتا ہے اور کبھی کبھار جماعت بھی پڑھتا ہے اور تراویح مستقل پڑھاتا ہے۔ اب بھی وہ ہفتہ دو میں زنا ضرور کرتا ہے۔ تو وہ جناب ان دونوں کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 26166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1589=1200-11/1431

    مذکور فی السوال امور اگر صحیح واقع کے مطابق لکھے گئے ہیں اور ان پر شہادت شرعیہ قائم ہے تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ انہیں امام نہ بنایا جائے۔ امام کسی متدین صالح شخص کو بنایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند