• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25995

    عنوان: امام نے سورة فاتحہ پڑھی، پھر ایسی قرأت پڑھی کہ جس وجہ سے سجدہ واجب ہوگیا، امام نے سجدہ تلاوت کیا اور پھر امام نے کھڑے ہوکر سورة فاتحہ پڑھی اور کوئی سورة پڑھی اسی رکعت میں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ 

    سوال: امام نے سورة فاتحہ پڑھی، پھر ایسی قرأت پڑھی کہ جس وجہ سے سجدہ واجب ہوگیا، امام نے سجدہ تلاوت کیا اور پھر امام نے کھڑے ہوکر سورة فاتحہ پڑھی اور کوئی سورة پڑھی اسی رکعت میں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ 

    جواب نمبر: 25995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2103=802-10/1431

    نماز ہوگئی اور ایسی صورت میں سجدہٴ سہو بھی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند