عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 25802
جواب نمبر: 25802
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 2129=744-10/1431
جو غیرمقلد حضرات ائمہ مجتہدین سلف صالحین رحمہم اللہ تعالیٰ کو برا نہ کہتا ہو تقلید ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ کو شرک نہ کہتا ہو، غرض اس قسم کے فجور اور فسق کا مرتکب نہ ہو تو ایسے غیرمقلد کے پیچھے نماز پڑھ لینے کی گنجائش ہے، احمدی سے مراد کون سے فرقہ سے متعلق ہونا ہے؟ اگر احمدی سے مراد یہ ہے کہ وہ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی یا ولی مانتا ہے اور اپنے آپ کو احمدی کہلاتا ہے تو وہ شخص دائرہٴ اسلام ہی سے خارج ہے اس کے پیچھے نماز درست نہ ہوگی، اگر احمدی سے مراد کچھ اور ہو تو اس کو خود امام مذکور فی السوال کے قلم سے لکھواکر سوال دوبارہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند