• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25237

    عنوان: پیشہ سے میرے والد ڈاکٹر ہیں، دواساز کمپنیاں کبھی کبھار مختلف کانفرسوں کے لیے ان کی مدد کرتی ہیں، لیکن وہ صرف دوائیوں کے نام لکھتے ہیں جو سستی ہوتی ہیں تاکہ غریب خرید سکیں ۔ وہ کمپنیاں انہیں مختلف قسم کے تحفے بھی دیتی ہیں جسے والد صاحب کبھی نہیں مانگتے ہیں۔ کیا یہ امداد اور تحفے لینا جائزہے جب کہ انہیں کوئی منافع نہ دیاجائے ۔ 

    سوال: پیشہ سے میرے والد ڈاکٹر ہیں، دواساز کمپنیاں کبھی کبھار مختلف کانفرسوں کے لیے ان کی مدد کرتی ہیں، لیکن وہ صرف دوائیوں کے نام لکھتے ہیں جو سستی ہوتی ہیں تاکہ غریب خرید سکیں ۔ وہ کمپنیاں انہیں مختلف قسم کے تحفے بھی دیتی ہیں جسے والد صاحب کبھی نہیں مانگتے ہیں۔ کیا یہ امداد اور تحفے لینا جائزہے جب کہ انہیں کوئی منافع نہ دیاجائے ۔ 

    جواب نمبر: 25237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1697=1327-10/1431

    جب آپ کے والد بزرگوار کی طرف سے کوئی لالچ یا مطالبہ نہیں ہے وہ کمپنیاں از خود خوشی سے تحفے اورہدیے پیش کرتی ہیں تو اس کے لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند