• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25179

    عنوان: عورت اگر ٹائٹ اور باریک کپڑے میں نماز پڑھے تو کس حد تک جائز ہے؟

    سوال: عورت اگر ٹائٹ اور باریک کپڑے میں نماز پڑھے تو کس حد تک جائز ہے؟

    جواب نمبر: 25179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1449=1023-10/1431

    ایسا چست لباس پہننا جس سے اعضائے مخفیہ کی شکل نظر آئے حرام ہے، اس طور پر اعضاء مخفیہ کا دکھانا بھی حرام اور دیکھنا بھی حرام، اگرچہ بلاشہوت ہو، ایسا لباس اگر اتنا موٹا ہو کہ اس میں سے بدن کا رنگ نظر نہ آتا ہو تو اس میں اگرچہ نماز کا فرض ادا ہوجائے گا، مگر حرام لباس میں نماز مکروہ ہوگی۔ (احسن الفتاویٰ: ۳/۴۰۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند