• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25137

    عنوان: کہا جاتاہے کہ اگر نماز پڑھتے وقت ثواب کی نیت نہ کی جائے تو ثواب نہیں ملتاہے؟ یہ کہناکہاں تک ٹھیک ہے؟

    سوال: کہا جاتاہے کہ اگر نماز پڑھتے وقت ثواب کی نیت نہ کی جائے تو ثواب نہیں ملتاہے؟ یہ کہناکہاں تک ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 25137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1658=1303-9/1431

    نماز سے پہلے آدمی کا ارادہ اور نیت ہوتی ہے جب ہی نماز کا عمل کرتا ہے بس اتنا ارادہ کافی ہے، اسی کا نام نیت ہے، زبان سے نیت کے الفاظ کہنا ضروری نہیں۔ صرف دل میں ا رادہ اور نیت کا ہونا ثواب کے لیے کافی ہے، إنما الأعمال بالنیات یعنی اعمال کے ثواب کا دارومدار نیتوں پر ہے، یعنی نیت کے اوپر ہی ثواب ملتا ہے۔ جب دل میں نماز پڑھنے کا ارادہ ہوا اسکے بعد نماز پڑھی تو نماز کی نیت سے نماز پڑھی لہٰذا اجر وثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند