عنوان: میں اکثر کام کی وجہ سے باہر ہی نماز پڑھتاہوں جہاں وقت ہوتاہے، مسجد ڈھونڈکر نماز اداکرنے کی کوشش کرتاہوں، چونکہ یہاں بہت ساری مسجدیں مسلک اعلی حضرت کے ماننے والوں کی ہیں جو اپنے آپ کو اعلی حضرت کے ماننے والے کہتے ہیں۔ ان کی مسجدوں میں نماز بغیر مائک کے ہوتی ہے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی ایسے ہی نماز پڑھایا کرتے تھے، البتہ ان کی مسجدوں میں تزئین کاری خوب ہوتی ہے جب کہ یہ بھی مصنوعی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
سوال: میں اکثر کام کی وجہ سے باہر ہی نماز پڑھتاہوں جہاں وقت ہوتاہے، مسجد ڈھونڈکر نماز اداکرنے کی کوشش کرتاہوں، چونکہ یہاں بہت ساری مسجدیں مسلک اعلی حضرت کے ماننے والوں کی ہیں جو اپنے آپ کو اعلی حضرت کے ماننے والے کہتے ہیں۔ ان کی مسجدوں میں نماز بغیر مائک کے ہوتی ہے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) بھی ایسے ہی نماز پڑھایا کرتے تھے، البتہ ان کی مسجدوں میں تزئین کاری خوب ہوتی ہے جب کہ یہ بھی مصنوعی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
جواب نمبر: 2501331-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1472=1048-10/1431
بریلوی امام کے عقائد اگر شرکیہ نہیں ہیں تو اس کی اقتداء میں نماز کراہت تحریمی کے ساتھ درست ہوجاتی ہے، آپ کوشش یہی کریں کہ ایسی مسجد میں نماز ادا کریں جس کا امام متبع سنت ہو۔ اگرکبھی اتفاق ہوجائے اور ایسی مسجد میں جانا ہوجائے جس کا امام بریلوی ہو تو اسی کی اقتداء میں نماز ادا کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند