Q. اگر کوئی شخص نماز میں اس وقت شریک ہوتا ہے جب امام ایک رکعت یا دورکعت یا تین رکعتپوری کرلیتا ہے اور جب امام نماز مکمل کرتا ہے تو وہ شخص جو کہ بعد میں آیا ہے اپنی باقی رکعت پوری کررہا ہے جوکہ اس نے چھوڑدی تھی تو کیا وہ ثنا سے شروع کرے گا یا سورہ فاتحہ سے، اور اس کے بعد سورہ ملائے گا؟ اگر کوئی شخص آخری قعدہ میں شامل ہوتا ہے یعنی امام نے تمام رکعت پوری کردی ہیں تو کیا یہ شخص اپنی نماز ثنا سے شروع کرسکتا ہے یا نہیں؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔ کیا ہم مردہ شخص کی جانب سے عمرہ یا حج اداکرسکتے ہیں (اورایک ہی وقت میں ایک شخص سے زیادہ کو ثواب ملے گا)؟ اگر ملے گا تو اس کا طریقہ کار کیا ہے، اور نیز کیا ہم ان کے لیے نفل نماز بھی پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ایسا کہنا ممکن ہے کہ ایک عمرہ کا ثواب یا طواف کا ثواب یا دورکعت نوافل کا ثواب تمام مسلم امت کو؟ برائے کرم تفصیل سے وضاحت فرماویں۔ ...