• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24633

    عنوان: میراسوال یہ ہے کہ اگر کسی کی بہت ساری نمازیں قضا ہوگئی ہو ں اور اسے ان کی ترتیب یاد نہ رہے تو ایسی صورت میں وہ نمازیں کس طریقے سے قضاکرے گا؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ اگر کسی کی بہت ساری نمازیں قضا ہوگئی ہو ں اور اسے ان کی ترتیب یاد نہ رہے تو ایسی صورت میں وہ نمازیں کس طریقے سے قضاکرے گا؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ 

    جواب نمبر: 24633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1606=1256-9/1431

    وہ اس طرح نیت کرکے قضا کرتا رہے کہ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی فجر پڑھ رہا ہوں۔ میں اپنی قضا نمازوں میں سب سے پہلی ظہر پڑھتا ہوں۔ اس طرح سے ہرنماز کی نیت کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند