• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24585

    عنوان: کیا جہاز میں سیٹ پر بیٹھے اشارے سے نماز پڑھنا جائزہے؟ کیا فرض ادا ہوجاتا ہے؟ کیا منزل پر پہنچ کر ”دہرالینا“ کافی ہے؟

    سوال: کیا جہاز میں سیٹ پر بیٹھے اشارے سے نماز پڑھنا جائزہے؟ کیا فرض ادا ہوجاتا ہے؟ کیا منزل پر پہنچ کر ”دہرالینا“ کافی ہے؟

    جواب نمبر: 24585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1718=1349-10/1431

    اگر کھڑے ہوکر رکوع سجدہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی کوئی صورت ہی نہ ہو، تو نماز کی فرضیت کے پیش نظر اسے قضاء سے بچانے کے لیے جہاز کی سیٹ پر رکوع وسجدہ کے اشارہ سے نماز پڑھ سکتے ہیں، مگر منزل پر پہنچ جانے کے بعد جہاز سے اترنے کے بعد دوبارہ اعادہ کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند